ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار کا تبادلہ :نئے ڈی سی کے طورپر  مُلّئے مہیلن کا تقرر

اترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار کا تبادلہ :نئے ڈی سی کے طورپر  مُلّئے مہیلن کا تقرر

Sat, 13 Feb 2021 18:37:05    S.O. News Service

کاروار:13؍فروری (ایس اؤ نیوز)اترکنڑا  کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرہریش کمار کا تبادلہ کرتےہوئے ان کی جگہ پر مُلئے مہیلن ایم پی کو تقرر  کیا گیا ہے۔

گزشتہ دو برسوں سے اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر کے طورپر ڈاکٹر ہریش کمار نے ضلعی اتنظامیہ کو بہتر بناتےہوئے کئی ساری خدمات انجام دی ہیں۔ خاص کر عوام دوست ہونےکی وجہ سے وہ عوام میں کافی مقبول رہے۔ اس کے علاوہ افسران ، عوامی نمائندوں کے ساتھ ان کے تعلقات بھی اچھے تھے۔

نئے ڈی سی کے طورپرتقرر کئے گئے  2013آئی اے ایس بیچ کے مُلّئے مہیلن عملہ اور انتظامیہ سدھار محکمہ (ڈی پی اے آر) میں حکومت کے نائب سکریٹری کے عہدے پر فائز تھے۔ اب وہ اترکنڑا ضلع کے ڈی سی کا عہدہ سنبھالیں گے۔ اسی طرح  ڈاکٹر ہریش کمار روزگار اور تربیت محکمہ میں  کمشنر کے طورپر تقرر کئے گئےہیں۔


Share: